Swat

ضمنی انتخابات،مختلف پارٹیوں کا حلقہ پی کے 3پر ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

(    باخبرسوات ڈاٹ کام)   ) سوات میں مختلف سیاسی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حلقہ پی کے 3پر ن لیگ کے امیدوار سردار خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے قیموس خان، عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ خان، پختونخوا میپ کے باچاگل، جے یو آئی کے قاری محمو د، پیپلز پارٹی کے عرفان چٹان، ڈاکٹر خالد محمود خالد، شاہی خان، انورزمان، قجیرخان اوردیگر نے کہاکہ گذشتہ عام انتخابات میں سردارخان دوسرے نمبر پر رہے۔ اس لئے اب یہ سیٹ ان کا حق ہے۔ اے پی سی میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں نے متفقہ طورپر سردارخان کو ضمنی الیکشن کے لیے نامز دکردیا۔ ان کیلئے سب مل کر بھر پو اندازمیں انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، تاہم ہمیں امید ہے کہ ضمنی الیکشن شفاف طریقے سے ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔