سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مہو ڈنڈ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لاہور کے پانچ دوستوں کی میتیں ایمبولینس کے ذریعے پیر کی صبح لاہور روانہ کردی گئیں، جہاں پہنچنے کے بعد پانچوں دوستوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مینگورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عمیر خان کی نماز جنازہ گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ادا کی گئی جن کو بعد میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔کالام اور مہو ڈنڈ روڈ کی انتہائی خراب صورتحال کی وجہ سے سو سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 2010ء کے سیلاب میں کالام اور مہو ڈنڈ کی سڑکیں پانی میں بہہ گئی تھیں جس کے بعد بحرین سے کالام 35 کلومیٹر اور کالام سے مہو ڈنڈ 32 کلومیٹر سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے دو بار کالام سے مہو ڈنڈ سڑک کی تعمیر کا اعلان بھی کیا تھا لیکن تاحال اس پر عمل در آمد نہ ہو سکا ۔
Swat
