Swat

سوات میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے صنعت تباہ ہو رہی ہے ۔ احمد خان

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی احمدخان نے کہا ہے کہ حکمران سوات میں انڈسٹری کی حالت زار کو درست کرنے کے اقدامات کریں اورانڈسٹری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاضامن بننے والے اداروں کو ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات فراہم کریں۔ سوات میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے باعث انڈسٹری کوناقابل تلافی نقصان کاسامناہے ،ان کاازالہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سوات کی صنعت تباہ ہو رہی ہے، جس کو بچایا جائے۔

اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔