سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) نواز شریف کڈنی ہسپتال میں بدعنوانیوں کے خلاف ایم پی اے عزیز اللہ گران کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور ٹائر جلاکر کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا کہ کسی بھی صورت غیرقانونی بھرتیوں ،بدعنوانیوں اور کرپشن کو برداشت نہیں کریں گے ۔ ہسپتال میں ہونے والی بدعنوانیوں اورکرپشن کوبے نقاب کریں گے ۔ اس دوران ایم پی اے فضل حکیم نے دھرناکے مقام پر پہنچ کر عزیز اللہ گران سے مذاکرات کئے۔ فضل حکیم نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ کرپشن اوربدعنوانیوں میں ملوث ایم ایس سمیت دیگرسٹاف کومنگل کے روز تک ضلع بدرکرایاجائے گا،جس پر ایم پی اے عزیز اللہ گران نے احتجاج ختم کردیا۔
Swat
