سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ محنت کش دریائے سوات سے ریت نکالتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ فرحت آباد میں چالیس سالہ محنت کش عمر ڈھیر ولد اشبر میاں سکنہ فرحت آباد دریائے سوات سے ریت نکال رہا تھا کہ اس دوران بے رحم موجوں کی نذر ہوکر ڈوب گیا، جس کی لاش دریا سے برآمد ہونے کے بعد ورثا کے حواکے کردی گئی، جسے بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔
Swat
