Swat

صوبائی حکومت کی جانب سے واسا کو دس کروڑ مالیت کی گاڑیاں فراہم

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کی جانب سے ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کو دس کروڑ روپے کی بڑی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں۔گاڑیاں واسا سوات کو فراہم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی ، تحصیل ناظم اکرام خان ،واسا سوات کے سی ای او شیدا محمد خان ، منیجر آپریشن میاں شاہد علی ، منیجر ایڈمن آصف سلیم اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے واسا سوات کے افسران کو دس کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں کی چابیاں حوالے کی گئیں ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم پی اے اور تحصیل ناظم نے کہا کہ واسا سوات کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر قسم کے وسائل فراہم کئے جائیں گے تاکہ مینگورہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور عوام کو پینے کا پانی بلا تاخیر فراہم ہو سکے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں