Swat

مکان کی چھت گرنے سے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  کبل کے محلہ گلبہار میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور میاں بیوی بچے سمیت زخمی ہوگئے ۔ گلبہار کالونی میں عمران نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود اہل خان ملبے تلے دب گئے ۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے عمران، ان کی بیوی اور ان کے ایک بچے کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ چھے سالہ بچی سمیہ دختر عمران کو مردہ حالت میں ملبے سے نکالا گیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔