سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر سمیت پی کے فور میں سوئی گیس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور شفاف طریقے سے میرٹ کی بنا پر کنکشن دیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوئی گیس آفس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماسم ابرار خان نے انہیں گیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ عزیز اللہ گران نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت میرے حلقے پی کے فور میں گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور شفاف طریقے سے میرٹ کی بنیا د پر کنکشن دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی کے فور کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے گا۔
Swat
