Swat

مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ، زمین معاوضہ باریمتاثرین کا مظاہرہ

سوات     (باخبرسوات ڈاٹ کام)    مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی زمین معاوضے کی عدم ادائیگی پرمتاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اے این پی دورِ حکومت میں منظور 84 میگاواٹ بجلی منصوبہ مٹلتان گورکین ہائیڈرو پاؤر پروجیکٹ پر ایک سال پہلے کام کا آغاز ہوا تھا، لیکن زمین مالکان کو معاوضہ نہ ملنے پر مالکان نے گذشتہ تین مہینوں سے کام بند کروادیا ہے۔ معاوضے کے لئے مسلسل احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ مظاہرین اور ڈیم متاثرین کے مطابق گذشتہ دنوں اے سی بحرین نے زبردستی کرکے کام دوبارہ شروع کروانے کا عندیہ دیا ہے، جس کے خلاف آج متاثرین سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ معاوضے کی ادائیگی تک پروجیکٹ پر کام کرنے نہیں دیں گے۔ قومی مشران تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب اور دیگر نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے زمین مالکان کو معاوضے کی ادائیگی اور کام دوبارہ شروع کروانے کے لیے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں