Swat

جی جی ڈی سی سیدو شریف، داخلہ سے محروم سترہ سو طالبات سراپا احتجاج

سوات     (باخبرسوات ڈاٹ کام)    گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیدو شریف میں داخلہ سے محروم سترہ سو طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین طالبات کا کہنا تھا کہ کالج میں داخلہ کے لئے 8 شعبوں میں دو ہزار سے زائد طالبات نے فارم جمع کئے تھے، جن میں سے صرف 320 طالبات کو داخلہ دیا گیا ہے اور سترہ سو طالبات داخلوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے محدود نشستوں پر طالبات کو داخلہ دیا گیا ہے اور سیکڑوں طالبات کا قیمتی سال ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج میں سٹاف کی کمی دور کرکے طالبات کو داخلہ دیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔