Swat

سیدو ہسپتال، زوڑ ملا زڑے تراوے، ایک اور بچے نے گائنی وارڈ کے باہر جنم لیا

سوات     (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سیدو شریف ہسپتال میں ایک اور خاتون نے عملہ کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے گائنی وارڈ کے باہر نالے کے قریب بچہ کو جنم دیا۔ بریکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے شوہر امتیاز کے مطابق شدید تکلیف میں وہ اپنی اہلیہ کو سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے گائنی وارڈ میں لائے جہاں ان کی اہلیہ کو شدید تکلیف کے باجود بھی وارڈ سے نکال دیا گیا۔ اس کے چند منٹ بعد شدید تکلیف کی وجہ سے انہوں نے چادروں سے پردہ کیا اور ان کی اہلیہ نے گائنی وارڈ کے باہر گندے نالے کے قریب بچے کو جنم دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے کر غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں۔ واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات آئے روز سیدو شریف ہسپتال میں ہوتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔