سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضمنی انتخابات میں پی کے 3 سے عام انتخابات میں ایم ایم اے کے امیدوار علی شاہ خان ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کے امیدوار ساجد علی خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس سے پہلے ایم ایم اے سمیت متحدہ اپوزیشن میں شامل تمام سیاسی جماعتوں نے اس حلقہ پر ن لیگ کے امیدوار سردار خان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ایم ایم اے کے سابق امیدوار علی شاہ خان نے تحریک انصاف کے امیدوار کے لیے بھر پور انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ 14 اکتوبر کو اس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔
Swat
