سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ضمنی الیکشن کے باعث پابندی کے باوجود 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی ا و سوات نے تبادلوں کے احکامات کو منسوخ کر دیا۔ تمام ایس ایچ اوز نے دوبارہ اپنے تھانوں میں چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کے باعث الیکشن کمیشن نے ہر قسم کے تبادلوں اور تعیناتی پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن اس کے باوجود ڈی پی او سوات نے گذشتہ ہفتے ایس ایچ او مینگورہ اخترایوب، ایس ایچ او سیدوشریف طارق خان، ایس ایچ او بنڑ زاہد شاہ،ایس ایچ او مدین شہنشا ہ،ایس ایچ او چپریال حلیم خان، ایس ایچ او غالیگے الطاف حسین، ایس ایچ او چارباغ عزیزخان، ایس ایچ او مٹہ راحت خان کو تبدیل کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات کو ہدایات جاری کردیں، ذرائع کے مطابق ڈی پی او سوات نے تبادلوں کے احکامات کو واپس لے کر تمام ایس ایچ او ز نے دوبارہ پرانے تھانوں میں چارج سنبھال لیا ہے۔
