Swat

پی کے 3، عوامی ورکرزپارٹی کا پی ٹی آئی امیدوار کی حما یت کا اعلان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں پی کے 3 کے ضمنی الیکشن میں عوامی ورکرزپارٹی نے پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار انجینئر ساجد علی کی حما یت کا اعلان کر دیا۔ گوجر قوم کے مقامی رہنما و عوامی ورکرپا رٹی سوات کے صدر شیر رحمان نے حلقہ پی کے تھری کے ضمنی الیکشن میں انجینئر ساجد علی خان کی کا میا بی کے لئے دن رات الیکشن مہم چلا نے کا بھی اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر رحمان نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحا لی کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے عوامی ورکرپا رٹی کے مرکزی، صوبا ئی اور علاقائی مشران اور کا رکنوں سے مشاورت کے بعد اتحا دی جما عت کے طور پر پا کستان تحریک انصاف کے امیدوار انجینئر ساجد علی کی حما یت کر تے ہیں اور ضمنی الیکشن میں عوامی ورکرپا رٹی کے تمام کا رکن انجینئر ساجدعلی کو ووٹ دیں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔