Uncategorized @ur

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان 29ستمبر کو سوات کا دورہ کریں گے

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان آج 29ستمبر کو سوات کا دورہ کریں گے۔وہ بحرین میں 36.6 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر بحرین پہنچیں گے، جہاں پر وہ صبح گیا رہ بجے درال خوڑ پر بننے والے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ پراجیکٹ 2012ء میں شروع ہوا تھا جس کا سنگ بنیاد اس وقت کے وزیر اعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی نے رکھا تھا۔ اس کے بعد دوسری بار اس کا سنگ بنیاد وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے رکھا۔ چینی انجینئر ز کے زیر نگرانی اس پن بجلی گھر کا آج باقاعدہ افتتاح ہوگا اور بٹن دبا کر اس کی بجلی کو نیشنل گرِڈ میں شامل کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔