Swat

ریجنل الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ضمنی الیکشن بارے اہم اجلاس

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سوات جاوید اقبال کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں سوات کے دو حلقوں پی کے 3اور پی کے 7 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوات اعجاز احمد اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد کے علاوہ انتظامیہ ،پولیس اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سوات میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے تمام تر انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا، جن میں انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، پولنگ سٹیشنوں کے اندر انتظامات، پولنگ عملے کی تعیناتی و تربیت، سیکورٹی پلان، ٹرانسپورٹ پلان، پاک فوج کی معاونت، حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کی۔ سوات کے دو حلقوں پی کے 3 اور پی کے 7 حلقوں پر ضمنی الیکشن 14 اکتوبر کو ہوگا۔ حلقہ پی کے 3 میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو اسّی ووٹرزرجسٹرڈ ہیں، جن میں مردوں کے ووٹ 81863 اور خواتین کے 64317 ہیں۔اس مقصد کے لیے 98 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں مردوں کیلئے 29پولنگ اسٹیشنز، خواتین کیلئے 29 اور مشترکہ40 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ اسی طرح مردوں کیلئے 135 پولنگ بوتھ ،خواتین کیلئے 110 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ حلقہ پی کے 7میں 155719ووٹرز کیلئے 95 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کیلئے 40، خواتین کیلئے 36 اور 19 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے جبکہ 237 پولنگ بوتھ بھی ہونگے۔ ان میں مردوں کیلئے 133، خواتین کیلئے 104 پولنگ بوتھ شامل ہیں۔ اجلاس میں انتظامیہ، پولیس اور تمام اداروں کی جانب سے ضمنی الیکشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں