Swat

زراعت و دیگر شعبوں کو سائنسی خطوط پر استوار کر رہے ہیں، محب اللہ خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت، افزائشِ حیوانات اور ماہی پروری کے تمام شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، تاکہ زرعی پیداوار میں نمایاں اضافے کے علاوہ انہیں عوام کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے سوات کے پھلوں اور سبزیوں کے باغات اور دیگر زرعی اجناس کو ترقی دینے میں مقامی کاشتکاروں کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ عوام کا بھی فرض ہے کہ ترقیاتی سرگرمیوں میں حکومت سے پورا تعاون کریں۔ وہ سوات میں اپنے حجرہ پر مقامی لوگوں اور کاشتکاروں کے مختلف وفود سے باتیں کر رہے تھے، جنہوں نے اپنے بعض مسائل و مشکلات سے انہیں آگاہ کیا۔ محب اللہ خان نے وفود کے معروضات توجہ سے سنیں اور پیش کردہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔