Swat

صوبائی حکومت گراسی گراؤنڈ کو بچانے میں کردار ادا کرے، ایاز خان

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  خیبر پختونخوا واپڈا فٹ بال ٹیم کے کپتان اور ملک سعد فٹ بال اکیڈمی کے کوچ ایاز خان نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کرکے گراسی گراؤنڈ کو اصل معنوں میں گراؤنڈ بنا دیا ہے، مگر اب اسے ہر طرف سے خراب ہونے کے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اگر بروقت گراسی فٹ بال گراؤنڈ کے گرد لوہے کا جال نہیں بچھایا، تو بہت جلد یہ گراؤنڈ اپنی پرانی شکل میں تبدیل ہوجائے گا اور کروڑوں روپے ضائع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اگر گراؤنڈ کے لیے ایک ملازم رکھوالی کے لیے رکھا جائے، تو بھی گراؤنڈ خراب ہونے سے بچ جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔