Swat

قمبر روڈ کی تعمیر، علاقہ عمائدین اور پولیس حکام کے مابین مذاکرات کامیاب

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں قمبر روڈ کی تعمیر کے حوالے علاقہ عمائدین اور پولیس حکام کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ 7دن کے اندر اندر روڈ پر تارکول ڈال کر کام آغاز کردیا جائے گا۔ قمبر کے مقام پر جی ٹی روڈ کی عدم تعمیر اور چوڑا نہ کرانے کے خلاف مکینوں نے دھرنادیا تھا، جس پر ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس بی کے انچارج انسپکٹر جہانزیب خان اور ایس ایچ او رحیم آباد محمد ایاز خان نے مظاہرین کی قیادت کرنے والے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر عرفان چٹان اور دیگر مشران سے مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ حکام سے اس حوالے سے بات کریں گے۔ مظاہرین نے پولیس حکام کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر کام شروع نہ کیا گیا، تو وہ شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں