Swat

بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے، محمد یوسف خان

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  کنزرویٹرفارسٹ ملاکنڈ ایسٹ سرکل محمد یوسف خان نے کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ اور ترقی انسانی بقا اور ماحول کے لیے نہایت ضروری ہے۔ صوبائی ومرکزی حکومتوں کی جانب سے جنگلات کا رقبہ بڑھانے کے لیے سرسبز پاکستان اور بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کو بین الاقوامی پزیرائی مل رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ملک میں جنگلات بڑھانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کررہی ہے۔ پچھلی صوبائی حکومت کی ون بلین شجرکاری مہم کی کامیابی اور مقبولیت کی بدولت مرکزی حکومت نے اب دس ارب اور پاک فوج نے دس کروڑ درخت لگانے کے اہداف مقرر کیے، جن کے ماحولیاتی بہتری پر انقلابی اثرات مرتب ہوں گے۔ ملاکنڈ میں جنگلات کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہاہے۔ گذشتہ چند برسوں میں ملاکنڈریجن بالخصوص سوات کے جنگلات کا رقبہ 17 فیصد سے بڑھاکر 27.5 فیصد کردیا گیاہے، جسے مزید بڑھانے کے لیے وارفٹنگ پردن رات کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ایف ایم ریڈیو 98 سوات کے ہفتہ وار پروگرام’’حال احوال‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔