سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کے طلبہ اور ای سی ڈی او کے زیراہتمام وادئی کالام میں صفائی مہم اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جہانزیب کالج کے سائنس اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ اور ماحولیات پر کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم ای سی ڈی او نے مشترکہ صفائی مہم اور ماحول و جنگلات کے تحفظ کے لیے واک بھی کی۔شرکا نے کالام کے میدانی جنگلات میں صفائی کی اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اس سے قبل جہانزیب کالج کے طلبہ اور کالام کی کرکٹ ٹیم کے مابین ایک دوستانہ میچ بھی کھیلاگیا، جسے کالام کی ٹیم نے جیت لیا۔
Swat
