Swat

ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، کارکن ’’چہ کنم‘‘ میں پڑ گئے

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی میں شدید اختلافات کے باعث کارکن تذبذب کا شکار ہوگئے۔ پارٹی امیدواروں کے خلاف دو رہنما آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں آنے سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے آزاد امیدواروں کی حمایت کردی۔ موروثی سیاست اور اپنوں کو ٹکٹ دے کر نوازنے کے خلاف پارٹی کارکنوں نے علم بغاوت بلند کر دیا۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے قائدین نے پی کے 3 کا ٹکٹ نظریاتی کارکنوں کی بجائے ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی کے بھتیجے ساجد علی کو اور پی کے 7 میں ٹکٹ ایم این اے مرادسعید کے قریبی ساتھی حاجی فضل مولا کو دیے جانے کے بعد پی کے 3 میں محمد زیب خان اور پی کے 7 میں سینئر نائب صدر سعید خان ڈھیرئی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جس پر کارکن شدید تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔ کارکنوں کی بڑی تعدادنے موروثی سیاست اور اپنوں کو نوازنے کے فیصلے کو بھی مسترد کیا ہے۔انہوں نے آزاد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔