Swat

طلبہ نے حالیہ ایٹا ٹیسٹ کو بھی متنازعہ قرار دے دیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں طلبہ نے 30 ستمبر کو ہونے والے ایٹا ٹیسٹ کو بھی متنازعہ قراردے دیا۔ پرچہ سی کی  KEYکو غلط قراردیتے ہوئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کردیاگیا۔ اس سے قبل ایٹا ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیا گیا تھا۔ 30ستمبر کو ہونے والے ایٹا ٹیسٹ کے حوالے سے ایک بار پر طلبہ کی شکایتیں سامنے آئی ہیں اور طلبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ میں پرچہ سی میں دی گئی ’’کی‘‘اور کمپیوٹر میں فِٹ کی جانے والی’’کی‘‘میں واضح فرق کے باعث 90 فیصد سے زائد طلبہ کو فیل کردیا گیا ہے۔ طلبہ کے مطابق انہوں نے 200 میں سے 160 سے لے کر 170 تک کے آپشن کا صحیح جواب لکھا مگر کمپیوٹرمیں ’’کی‘‘مختلف ہونے کے باعث ان کے نمبر انتہائی کم کردئے گئے ہیں، جس پر انہوں نے شدید اعتراضات اٹھا ئے ہیں اور اپنی شکایات بھی جمع کرادی ہیں طلبہ کے مطابق پرچہ سی کو مکمل طور پر مسنوخ کر کے دوبارہ امتحان لیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔