سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں کالام روڈ پر بحرین کے قریب بدترین ٹریفک جام ،سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی سیکڑوں گاڑیاں 12گھنٹے تک پھنسی رہیں ،لوگوں نے دھکے لگا لگا کر گاڑیاں نکلوائیں ،انتظامیہ منظر سے غائب رہی ،کالام روڈ پر جاری کام کی سست رفتاری اور ملبہ پڑا رہنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور گزشتہ رات بار ہ بجے کے قریب سبزیوں سے بھرے ٹرک پھنسنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسلسل بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو لوگوں نے ٹرکوں کے ساتھ رسیاں باندھ کر کھینچ لئے جس کے بعد سے یکطرفہ طور پر ٹریفک بحال ہوگیا سیاحوں اور شہریوں نے ارباب اختیار سے روڈ پر کام تیز کرنے سمیت ٹریفک بحالی کے لئے اقدمات اٹھانے کے اقدامات کریں ۔
Swat
