Swat

ن لیگ سوات کے کارکنوں کا شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں ن لیگ کے کارکنوں نے پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے نشاط چوک میں جمع ہوکر نیب اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔شہباز شریف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے کر ان کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اگر ن لیگ کے رہنماوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا، تو گلی گلی کوچے کوچے میں ن لیگ کے کارکن نہ ختم ہونے والا دھرنا شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ضمنی انتخابات میں ہار کے ڈر کی وجہ سے ن لیگ کی قائدین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کرکے انتقامی سیاست کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں