سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں مزید دو خواتین نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ توتکے میں 18 سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(ث) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی، جس کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑی میں 13سالہ مسماۃ (ع) نے بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دو اپی کر خود کشی کی کوشش کی، جس کو بھی بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سوات میں گذشتہ 8 ماہ کے دوران 226افراد نے خود کشی اور اقدام خودکشی کیا۔
Swat
