Swat

فور سٹروک رکشوں کے غیر قانونی کارخانوں کا انکشاف

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں فورسٹروک رکشوں کے غیر قانونی کارخانوں اور مخصوص انجن کی بجائے سوزوکی پک اپ کے انجن فٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مختلف کارخانوں پر چھاپے مارے اور گاڑیوں کا ایک کارخانہ سیل کردیاجب کہ متعدد کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مصدق اقبال کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنکل سید آصف علی اور پیر عامر علی زکوڑی نے سوات کے مختلف علاقوں میں قائم کارخانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے محمد مصدق اقبال نے بتایا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سوات میں دوسرے شہر کے لائسنس پر کارخانہ چل رہا ہے، جسے غیر قانونی ہونے پر سیل کردیا گیا ہے جب کہ رکشے بنانے کے کارخانوں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے، جہاں پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ مخصوص200 سی سی انجن کی بجائے رکشوں میں 657-658 اور 800 سے لے کر 1000 سی سی تک کے انجن لگائے جارہے ہیں، جس پر انہیں نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جہاں پر بھی غیر قانونی اور غیر معیاری کام ہوگا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔