Swat

آٹھ اکتوبر کا ہولناک زلزلہ، 13 سال بعد بھی تلخ یادیں زندہ

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں 8 اکتوبر کو ہولناک زلزلے کے 13سال مکمل ہوگئے، مگر زلزلے کی تباہ کاریوں کی تلخ یادیں اور تباہی کے نشانات آج بھی زندہ ہیں۔ جہانزیب کالج سمیت کئی تعلیمی ادارے آج بھی تعمیر کے منتظر ہیں۔8 اکتوبر 2005ء کی صبح ہونے والے شدید زلزلے سے آزاد کشمیر سمیت خیبر پختونخوا اورملک کے دیگر علاقوں در ودیوار لرزاٹھے اور جانی نقصان کے ساتھ ساتھ املاک کے بھی نقصانات ہوئے ،جن میں سیدوشریف کی تاریخی درس گاہ گورنمنٹ جہانزیب کالج سمیت دیگر تعلیمی ادارے اور سوات جیل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ سوات جیل کی عمارت پر تو بارہ سال بعد گذشتہ سال کام شروع کردیا گیا ہے لیکن جہانزیب کالج سمیت متعدد اسکول اب بھی تعمیر کے منتظر ہیں جس کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں