Swat

ضمنی انتخابات، حلقہ پی کے 7میں سرکاری وسائل کا استعمال شروع

سوات      (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سوات کے صوبائی حلقہ پی کے7 میں ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔ پی کے7سے پی ٹی آئی کے امیدوار نے سرکاری سکولوں میں انتخابی جلسوں کا آغاز کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے گورنمنٹ سکول گودا کبل میں انتخابی جلسہ کیا جس کو اپوزیشن جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بنا یا۔ اس حلقہ سے اے این پی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار وقار احمد خان کا کہنا ہے کہ حلقہ میں سرکاری عمارتوں میں جلسوں کے ساتھ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، جو قبل از انتخابات دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے اور الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔