Swat

ٹمبر مافیا پھر سرگرم، دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کی کٹائی جاری

سوات     (باخبرسوات ڈاٹ کام)    کالام میں ٹمبر مافیا پھر سرگرم ہوگیا۔ دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی۔ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود تحصیل کالام کے مختلف علاقوں میں ٹمبر مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا۔ مختلف علاقوں کے جنگلوں میں دیار کے قیمتی اور پرانے درختوں کو کاٹ کر سمگل کیا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں اور جنگل بچاؤ کمیٹی نے محکمۂ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادئی کالام میں جنگلات کی کٹائی کے خلاف مؤثر اقدامات کریں اور علاقہ میں بچے کھچے جنگلات کو بچایا جائے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔