Swat

گجر یوتھ فورم کا احتجاجی مظاہرہ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں گجر یوتھ فورم نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گجر قوم کی بے دخلی کو ظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئے شدیدمزاحمت کی دھمکی دے دی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین گجر یوتھ فورم ضلع سوات محمد طارق، ملک جمروز خان ، ملک عالم زیب خان نے کہا کہ ضلع تور غر میں گجر قوم کی بے دخلی ہر گز منظور نہیں۔ نامعلوم وقت سے گجر قوم وہاں پر رہ رہی ہے اوران کی ظالمانہ طریقے سے بے دخلی نا انصافی ہے۔گجر قوم کو انصاف نہ ملا تو وہ شدید احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں