سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے فیض آباد میں 7سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق طلحہ ولد جہان عالم گھر میں پستول سے کھیل رہاتھا کہ اچانک گولی چل جانے سے وہ شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال پہنچا دیا گیا، مگر جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد انکوائری شروع کردی۔
