Swat

تحصیل کونسل بابوزئ کا اجلاس، تحصیل ناظم اور ارکان کی شر کت

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  تحصیل کونسل بابوزئ (مینگورہ) کا اجلاس، ترقیاتی فنڈ واسا کو منتقل کرنے کی صورت میں ٹی ایم اے سے واسا ملازمین کی تنخواہیں روکنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ، ڈمپنگ گراؤنڈ کو شہر اور آبادی سے دور منتقل کرنے اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لیے ری سائیکلنگ سالڈ ویسٹ مشین لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔ گذشتہ روز تحصیل کونسل بابوزئ کا اجلاس زیر صدارت کنوینیر فضل حمید خان منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم اکرام خان اور ارکان نے شر کت کی۔ تحصیل ناظم اکرام خان نے ترقیاتی بجٹ واسا کو دینے کی صورت میں ٹی ایم اے سے واسا ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی قرارداد پیش کی جسے بھاری اکثریت سے ایوان نے منظور کیا۔ تحصیل کونسلر گوہر علی نے ٹھیکا جات کی تفصیل پیش کی۔ اپوزیشن لیڈر شاہد علی خان نے ڈمپنگ گراؤنڈ کو کوترو میرہ سے کسی اور موزوں جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔