Swat

سوات یونیورسٹی میں ذہنی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ذہنی امراض کے عالمی دن کی مناسبت سے سوات یونیوررسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر جمال خٹک تھے۔ مہمان سپیکر لطف اللہ اور سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فہیم نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ذہنی امراض کا عالمی دن ہر سال پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ پاکستان اور ہمارے صوبے میں بھی بڑی تعداد میں ذہنی امراض میں مبتلا بڑی تعداد میں مریض موجود ہیں۔ ان مریضوں پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی جب کہ یہ لوگ خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں جب ذہنی امراض زیادہ ہوگئے، تو 1992ء میں پہلی بار یہ دن منایا گیا اور آج پوری دنیا میں 10 اکتوبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں