سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں 14اکتوبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ حلقہ پی کے 3 میں کل 146180 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 81863 مرد اور 64317 خواتین ووٹرز کے لئے 98 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، جن میں 29 مردوں اور 29 خواتین اور 40مشترکہ پولنگ سٹیشن ہوں گے۔ ان میں سے مردوں کے لئے 135اور خواتین کے لئے 110 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 میں کل 155719 رجسٹرڈ ووٹروں کے لئے 95 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے، جن میں 40 مردوں اور 36 خواتین اور 19 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہوں گے۔ اس حلقہ میں کل 237 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے جن میں 133مردوں اور 104خواتین کے لئے ہوں گے۔
