سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں پاک فوج کے زیر اہتمام قومی کھیل ہاکی کو پروان چڑھانے کے لئے منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ آرمی کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ تحصیل مٹہ کے گراؤنڈ میں اضلاع کی سطح پر منعقدہ ٹورنامنٹ میں ڈویژن کی سات ٹیموں نے حصہ لیا ۔ٹور نامنٹ کا فائنل میچ آرمی اور بونیرکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔آرمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول سے بونیر کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی
