Swat

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کا حساس پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے سوات میں ضمنی انتخابات کے دوران دونوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں اور خاص کر حساس پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کو سراہا اور پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں ضمنی انتخابات میں سیکورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔ دونوں صوبائی حلقوں میں 1600 پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی۔ پاک فوج کے جوان بھی سیکورٹی پر معمورہیں۔ انہوں نے بتایاکہ علاقے کے عوام سیکورٹی کے حوالے سے پولیس کیساتھ تعاؤن کررہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔