Swat

قومی وسائل کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنایا جائے گا، ڈاکٹر امجد

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخواکے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی نے بریکوٹ میں محکمہ بلدیات کے تحت مختلف مدوں میں اب تک خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈزکی شفاف انکوائری کا اعلان کیااور واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وِژن کے مطابق کرپشن کے تمام دروازے بند کئے جائیں گے اور قومی وسائل کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنایا جائے گا۔یہ اعلان انہوں نے بریکوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل ومشکلات سے انہیں آگاہ کیااور بعض خرابیوں کی نشاندہی بھی کی۔ ڈاکٹر امجدعلی نے کئی مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔