سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی ہزاروں سالہ تاریخ پر سینئر صحافی اور محقق فضل خالق کی نئی تصنیف’’ ادھیانہ سوات کی جنت گم گشتہ ‘‘کی تعارفی نشست ہوئی جس میں علاقے کے محقق اور علم دوست لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سوات کے سینئر صحافی اور مصنف فضل ربی راہی نے انجام دی۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سوات کے بارے میں فضل خالق نے اب تک نو سے زائد کتابیں لکھی ہیں۔ ان کی لکھی ہوئی ہرکتاب میں تحقیق شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ فضل خالق کی لکھی ہوئی تمام تصانیف بہت محنت اور جان فشائی کے بعد شائع ہوئیں، جن میں زیر نظرکتاب بھی شامل ہے۔ اس میں مصنف نے سوات کے ان تاریخی گوشوں کاذکرکیاہے جس کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔ تقریب سے عثمان اولسیار، محکمہ آثارِ قدیمہ کے نیازعلی شاہ، پروفیسر رفیع اللہ ، فضل محمود روخان، افضل شاہ باچا، شمس بونیری، ہمایون مسعود اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔
Swat
