سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ مانپیتئی میں معمولی تکرار پر چچا زاد بھائی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول چچازاد بھائیوں کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر ملزم بلال نے چھری کے وار کرکے چچا زاد افسر خان کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
Swat
