Swat

بچیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے یک روزہ سمینار

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ میں غیر سرکاری تنظیم دی اوکینگ کے زیر اہتمام بچیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے یک روزہ سمینار سے علاقے کی سماجی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں بچیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجاتاہے جبکہ سب بچوں کے حقوق یکساں ہوتے ہیں۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیدوشریف کی سابقہ خاتون کونسلر اقبال جہان نے کہاکہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ تمام بچوں کویکساں سہولیات فراہم کریں اور بچپن میں بچیوں کی شادی نہ کریں۔ سمینار سے خطاب میں سماجی کارکن شمشیر علی نے کہاکہ پاکستان میں اکیس فیصدبچیوں کی شادی کم عمری میں کی جاتی ہے اور اس میں سب سے بڑا حصہ خیبر پختون خوا کا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں