Swat

ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ میٹریل نہ ہونے کے باعث التوا کا شکار

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ضلع سوات کے ڈرائیونگ لائسنس دفتر رحیم آباد میں پچھلے چھے ماہ سے ہزاروں ڈارئیونگ لائسنس پرنٹ کا میٹریل نہ ہونے کے باعث التوا کا شکار ہیں۔ متعدد لوگوں نے میڈیا کوبتایاکہ بھاری بھرکم فیس لینے کے باجود ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس التوا کا شکار ہیں۔ متعدد لائسنس لینے والوں کو پال سنٹر سے میسج بھی آیاہے کہ ان کا لائسنس تیار ہوچکاہے، مگر جب وہ پال آفس سے رجوع کرتے ہیں، تو ان کو یہی بتایاجاتاہے کہ ابھی تک پرنٹ نہیں ہوا۔ دیارِ غیر میں کام کرنے والے محنت کش لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔لائسنس کے لئے ٹرائی دینے والے لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طورپر مداخلت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں