Swat

صاف پانی کی فراہمی و صفائی کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے، شیدا محمد

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان اور ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کو تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔ انہیں ایک مثالی ادارہ بنائیں گے۔ گذشتہ روز ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد اور منیجر ایڈمن آصف سلیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی کا کردار قابل تعریف ہے۔ گذشتہ کابینہ کے اجلاس میں بھی اس کی تعریف کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے قیام کے بعد مینگورہ شہر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے۔ عوام کو بغیر کسی تعطل اور شدید لوڈشیڈنگ میں بھی پینے کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں