سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں گھر اور ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس نے ریسٹورنٹ کے ایک حصہ کو نقصان پہنچایا۔ مالک کے مطابق ساڑھے تین لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے ہی علاقہ مانپیتئی میں شیر عالم کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس سے دو لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔
Swat
