Swat

جے یو آئی (ف) سوات، مولانا حجت اللہ سمیت چار رہنماؤں کی رکنیت بحال

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) جے یو آئی (ف) نے ن لیگ کے سربراہ میاں شہباز شریف کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے جے یو آئی سوات کے رہنما مولانا حجت اللہ سمیت چار رہنماؤں کی بنیادی رکنیت بحال کردی۔ مولانا حجت اللہ کو این اے 3 سے ایم ایم اے کا ٹکٹ دیا گیا تھا، جو ان سے آخری روز واپس لیا گیا۔ اس وجہ سے انہوں نے شہباز شریف کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔ ایوں ان کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی تھی۔ جے یو آئی سوات کے امیر قاری محمود کے مطابق جماعت نے مولانا حجت اللہ ، قاری نور محمد ، قاری شمس الرحمان اور مولانا محمد عالم کی بنیادی رکنیت بحال کردی ہے اور ان کو جماعت کی سرگرمیاں جاری رہنے کا حکم دیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔