Swat

پی کے7، دوبارہ گنتی میں بھی اے این پی کے وقار خان کامیاب

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے حلقہ پی کے7میں دوبارہ گنتی میں بھی اے این پی کے امیدوار وقار احمد خان کامیاب قرار پائے ۔ ضمنی انتخابات میں اس حلقہ پر اے این پی کے وقار احمد خان نے 13997ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی اور دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے امیدوار حاجی فضل مولا 13663ووٹوں کے ساتھ تھے ۔ انتخابی نتائج کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار حاجی فضل مولا نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے آر او نے دو بارہ گنتی کی ، دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد اے این پی کے وقار خان 228ووٹوں کی برتری کے ساتھ دوبارہ کامیاب رہے جس کے بعد آر او نے اے این پی کے وقار خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔