Swat

ڈیڈک چیئرمین نے پودا لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے پودا اور جھاڑو لگا کر مہم کا افتتاح کیا، جس کے پہلے مرحلے میں مینگورہ شہر کے قبرستانوں اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی صفائی کی جائے گی۔ مہم کے دوران سیدو شریف کے قبرستان اور ہسپتال کے شعبۂ ایمرجنسی کی مکمل صفائی کی گئی۔ مہم میں ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد،چیئرمین اختر خان ایڈووکیٹ،منیجر آپریشن میاں شاہد علی اور منیجر ایڈمن آصف سلیم نے بھی حصہ لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔