Swat

انتظا میہ کی کا رروائی،غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے مکا نات مسما ر

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے گا شکو ڑ میں انتظا میہ نے کا رروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے 2 مکا نات اور 8 دکا نیں مسما رکردیں۔ روڈ توسیع کے لئے نوٹس دینے کے بعد عمارتوں کو مسما ر کر دیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ جمشید خان حلیم زئی نے این ایچ اے حکام کے ہمراہ خوازہ خیلہ گاشکو ڑ میں تجا وزات کے خلاف کا رروائی کی نگرانی کی۔ پہلے مر حلے میں روڈ تو سیع کے لئے دو مکا نات سمیت آٹھ دکا نوں کو مسما ر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جو مکا نات اور دکانیں روڈ کی حدود میں واقع ہیں۔ مالکان انہیں خود ختم کریں۔ بصورت دیگر انتظامیہ کارروائی کرنے پر مجبور ہوگی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔