Swat

سوات مختلف حادثات، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو بچے زخمی ہوگئے۔ ڈیران پٹے کے علاقہ میں والدین کے ہمراہ رکشہ میں جانے والا نو سالہ رحمت علی رکشہ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ تحصیل کبل کے علاقہ سر سینئی میں تین سالہ بچہ مجیب موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ دونوں بچوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں 55سالہ شخص پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے زخمی ہوگیا۔ ظاہر شاہ گھر میں پستول صاف کرہا تھا کہ لوڈڈ پستول اچانک چل جانے سے گولی ان کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔اس کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔