Swat

مٹلتان میں چینی انجینئروں کا کام کرنے سے انکار

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے مٹلتان میں گورکین پاؤر پرجیکٹ میں کام کرنے والے چین کے 7انجینئر ز نے تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کردیا ،چینی انجینئر ز نے سات ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے احتجاج کرتے ہوئے چلے گئے ،پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے انہیں بحرین پہنچادیا ،پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تنخواہوں کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کی غفلت قراردیدی ،آج مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ،ذرائع کے مطابق مٹلتان کے گورکین پاؤر پراجیکٹ میں کام کرنے والے 19چینی انجینئر ز اور دیگر عملہ کی تنخواہیں گزشتہ 7ماہ سے بند ہیں جس کے خلاف 7چینی اہلکاروں نے شدید احتجاج کیا اور پلے کارڈز اٹھاکر باہر روڈ پر نکل آئے تاہم بعدازاں پولیس نے انہیں سیکیورٹی دیکر گاڑی میں بحرین کے پاؤر پراجیکٹ میں پہنچادیا ،پراجیکٹ ڈائریکٹر قاضی عنایت اللہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کنٹریکٹر ز کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے جس پر اعلیٰ حکام کو آگا ہ کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس ضمن میں کنسٹرکشن کمپنی کی جانب آج کو حل نکالا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔